QR CodeQR Code

شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

7 Jan 2016 20:03

اسلام ٹائمز: حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب ایک شخص ملک میں موجود ہی نہیں، تو اسے حفاظتی ضمانت کیسے دی جا سکتی ہے، عدالت نے وفاق، نیب اور دیگر حکام کو جواب جمع کرانے کیلئے 14 جنوری تک مہلت دیتے ہوئے شرجیل میمن کیخلاف انکوائری کی تفصیلات مانگ لیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کی نیب انکوائری کے معاملے میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وفاق، نیب اور دیگر حکام کو جواب کیلئے 14 جنوری تک مہلت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سابق وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن کیخلاف نیب انکوائری کیس کے دوران انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے سندھ ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست جمع کرائی، جس میں شرجیل میمن نے مؤقف اپنایا کہ میرے خلاف نیب انکوائری غیر قانونی ہے، وطن واپسی پر گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، جبکہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام بھی نکالا جائے۔ شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب ایک شخص ملک میں موجود ہی نہیں، تو اس کو حفاظتی ضمانت کیسے دی جا سکتی ہے۔ عدالت نے وفاق، نیب اور دیگر حکام کو جواب جمع کرانے کیلئے 14 جنوری تک مہلت دیتے ہوئے شرجیل میمن کے خلاف انکوائری کی تفصیلات مانگ لیں۔


خبر کا کوڈ: 510983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/510983/شرجیل-میمن-کی-حفاظتی-ضمانت-درخواست-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org