0
Thursday 7 Jan 2016 18:49

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیاں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیاں
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ژوب، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائیوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 10 افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نے حساس ادارے کے ساتھ ملکر خفیہ اطلاع پر قلعہ سیف اللہ شہر کے قریب کارروائی کی۔ کارروائی میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا، جن پر شبہ ہے کہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہو سکتا ہے۔ ایک اور کارروائی ژوب کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں کی گئی، جسکے دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 2 عدد تھری ناٹ تھری رائفل، ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد 7 ایم ایم رائفل، ایک عدد پستول اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف ساخت کی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ اسی طرح قلات کے علاقے منگچر میں بھی ایف سی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 3 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، 2 عدد رائفلز، ایک عدد دوربین اور مختلف ساخت کی 2100 گولیاں برآمد کی گئیں۔ ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 510988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش