QR CodeQR Code

پاکستان عدم مداخلت کے عالمی اصولوں پر یقین رکھتا ہے، دفتر خارجہ

8 Jan 2016 01:43

اسلام ٹائمز: سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے مابین اختلافات مذاکرات سے ختم ہوجائیں گے، سعودی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان عدم مداخلت کے بین الاقوامی اصولوں پر یقین رکھتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں دفاع، سکیورٹی، تجارت سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔ دفتر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران ملاقاتوں کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ حالیہ صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف سعودی اتحاد سے متعلق آگاہ کیا۔ پاکستان نے واضح کیا کہ سعودی سالمیت کو خطرہ ہوا، تو ساتھ کھڑے ہونگے۔ سعودی عرب اور ایران کے کشیدہ حالات پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے اختلافات مذاکرات سے ختم ہو جائیں گے۔ پاکستان نے تہران میں سعودی سفارت خانے کو جلانے کی سخت مذمت بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 511059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511059/پاکستان-عدم-مداخلت-کے-عالمی-اصولوں-پر-یقین-رکھتا-ہے-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org