QR CodeQR Code

لاہور، شیخ باقرالنمر کی شہادت کیخلاف کینٹ میں احتجاجی ریلی، دھرنا

8 Jan 2016 17:56

اسلام ٹائمز: امام بارگاہ دربار حسینؑ کی انتظامی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اشرف بھٹی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا سعودی عرب میں بے گناہ شیخ باقر النمر کو اپنے چالیس سے زائد ساتھیوں سمیت سزائے موت دی گئی۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ شیخ النمر حق سچ کی آواز بلند کرنیوالے شیعہ عالم تھے، جنہوں نے دور حاضر کی یزیدیت کیخلاف آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنا کوئی جرم نہیں، عالمی برادری کو اس حوالے سے آواز بلند کرنی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے کینٹ میں امام بارگاہ دربار حسینؑ سے بھٹہ چوک تک شیعان حیدر کرار کی جانب سے شیخ باقر النمر کو سعودی عرب میں شہید کئے جانے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ امام بارگاہ دربار حسینؑ سے نکالی جانیوالی احتجاجی ریلی بھٹہ چوک تک گئی، جہاں پر مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیا اور سعودی عرب کی غیر انسانی پالیسیوں کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سعودی عرب میں شیعہ مذہبی رہنما شیخ باقر النمر اور نائجیریا میں نہتے شہریوں پر فوج کی جانب سے ظلم و بربریت کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر امام بارگاہ دربار حسینؑ کی انتظامی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اشرف بھٹی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا سعودی عرب میں بے گناہ شیخ باقر النمر کو اپنے چالیس سے زائد ساتھیوں سمیت سزائے موت دی گئی۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ شیخ النمر حق سچ کی آواز بلند کرنیوالے شیعہ عالم تھے، جنہوں نے دور حاضر کی یزیدیت کیخلاف آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنا کوئی جرم نہیں، عالمی برادری کو اس حوالے سے آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم سعودی شیعاں حیدر کرار کیساتھ کھڑے ہیں اور آل سعود کی آمریت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 511156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511156/لاہور-شیخ-باقرالنمر-کی-شہادت-کیخلاف-کینٹ-میں-احتجاجی-ریلی-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org