QR CodeQR Code

عمران خان کی سعودی اور ایرانی سفیر سے الگ الگ ملاقات

8 Jan 2016 19:25


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں سعودی سفیر عبداللہ مرزوک الزہرانی اور ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق اور ڈاکٹر شہزاد بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔ تحریک انصاف کے وفد نے پہلے سعودی سفیر سے تفصیلی ملاقات کی اور ایران کے ساتھ کشیدگی پر ان کا نکتہ نظر جانا۔ بعد میں عمران خان نے وفد کے ہمراہ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ایرانی سفارتخانے میں جاکر ملاقات کی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کے حامی ہیں۔ دوران ملاقات عمران خان نے دونوں ملکوں پر حالیہ کشدگی کو بات چیت کے ذریعے ختم کرنے پر زور دیا۔ اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ عمران خان دونوں ملکوں کے سفیروں سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کا موقف بیان کریں۔ یاد رہے کہ عمران خان پیر کی شام قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس موضوع پر اہم خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 511174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511174/عمران-خان-کی-سعودی-اور-ایرانی-سفیر-سے-الگ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org