QR CodeQR Code

تمام مسلمانوں میں ایران سعودیہ کشیدگی پر تشویش پائی جاتی ہے، علامہ ساجد میر

8 Jan 2016 21:31

اسلام ٹائمز: جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں دہشتگرد اور فرقہ پرست عناصر مسلم امہ کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں مشکل کی اس گھڑی میں مسلمانوں کے اتحاد کیلئے تمام اختلافات کا پُرامن حل نکالنا ہوگا، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے مسئلہ کا کوئی سیاسی حل نکل نکالنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ساجد میر نے کہا ہے کہ سرزمین حرمین کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ جائے گا، پاکستان کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ثالث کا کردار ادا کرے۔ علامہ ساجد میر کی اپیل پر ملک بھر میں ”یوم تحفظ حرمین شریفین“ منایا گیا، مساجد میں خطبات جمعہ کے دوران سعودی عرب کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد میر نے کہا کہ مشکل حالات میں اختلافات اور مسائل کا پرامن طریقے سے حل کیا جانا امتِ مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف بننے والا اتحاد عربی ہو یا عجمی ساتھ دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش پائی جاتی ہے، اس صورتحال میں دہشتگرد اور فرقہ پرست عناصر مسلم امہ کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں مشکل کی اس گھڑی میں مسلمانوں کے اتحاد کے لئے تمام اختلافات کا پُرامن حل نکالنا ہوگا، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے مسئلہ کا کوئی سیاسی حل نکل نکالنا چاہیے۔ علاوہ ازیں علامہ ساجد میر نے 10 جنوری بروز اتوار کو لاہور مرکزی دفتر میں پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی پر غور اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 511190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511190/تمام-مسلمانوں-میں-ایران-سعودیہ-کشیدگی-پر-تشویش-پائی-جاتی-ہے-علامہ-ساجد-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org