QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک

8 Jan 2016 22:23

اسلام ٹائمز: ترجمان پاک فوج کے مطابق فضائی کارروائی میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے 4 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کے 4 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کی تحصیل شوال اور میران شاہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی، جس میں 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فضائی کارروائی میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے 4 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث دہشت گردوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 511207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511207/شمالی-وزیرستان-میں-فضائی-کارروائی-کے-دوران-25-دہشت-گرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org