QR CodeQR Code

ایک بار پھر ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

8 Jan 2016 23:10

اسلام ٹائمز: زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 230 کلومیٹر اور اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے بعد خوف و ہراس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 230 کلومیٹر اور اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ خیبر پختونخوا کے جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں پشاور، سوات، شانگلہ، دیر، اٹک اور کوہاٹ شامل ہیں جب کہ کرم اور مہمند ایجنسی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اسکردو، گلگت، ہنزہ، نگر، استور، غذر اور ہنگو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پنجاب کے جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں میانوالی، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، چنیوٹ، جہلم، چکوال اور اٹک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے علاقوں میر پور، کوٹلی اور مظفر آباد بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 511227

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511227/ایک-بار-پھر-ملک-کے-مختلف-شہروں-میں-زلزلے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org