QR CodeQR Code

وقت آنے پر سعودیہ ایران کو قریب لانے کیلئے کردار ادا کریں گے، سرتاج عزیز

9 Jan 2016 18:58

اسلام ٹائمز: مشیر خارجہ کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد پتہ چل جائے گا کہ پٹھان کوٹ حملہ کس نے کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 جنوری کو سیکرٹری خارجہ ملاقات شیڈول ہے جبکہ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار صوبائی خود مختاری کو تسلیم کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ کوشش ہے سعودی عرب  اور ایران کشیدگی کم ہو، وقت آنے پر دونوں ممالک کو قریب لانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد پتہ چل جائے گا کہ پٹھان کوٹ حملہ کس نے کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 جنوری کو سیکرٹری خارجہ ملاقات شیڈول ہے جبکہ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار صوبائی خود مختاری کو تسلیم کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ سندھ کی باتوں کو سنا گیا، آپٹیکل فائبر اکوڑہ خٹک سے نہ بھی گزرے تو بھی پرویز خٹک انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں خود مل کر پرویز خٹک کو سکھاوں گا کہ آپٹیکل فائبر کا استعمال کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 511451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511451/وقت-آنے-پر-سعودیہ-ایران-کو-قریب-لانے-کیلئے-کردار-ادا-کریں-گے-سرتاج-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org