QR CodeQR Code

2015، غفلت برتنے پر سرگودہا پولیس کے 778 اہلکاروں کو سزائیں

9 Jan 2016 20:45

اسلام ٹائمز: ڈی پی او سرگودہا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ضلع میں متعدد افسران اور اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودھا پولیس کی جانب سے سال کے اختتام پر میڈیا کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او سرگودہا کی طرف سے سال 2015ء کے دوران ڈیوٹی سے لاپرواہی برتنے اور ناقص تفتیش و نگرانی کرنیوالے کل 921 پولیس افسران و ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے اور صفائی کا موقعہ دینے کے بعد ان کو مختلف نوعیت کی محکمانہ سزائیں دیں گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ان میں 78 انسپکٹرز، 335 سب انسپکٹرز، 333 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 22 ہیڈ کانسٹیبلان، 153 کانسٹیبلان شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انکوئری کے بعد 778 سزائیں دی گئیں، جن میں 1 انسپکٹر، 1 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 1 ہیڈ کانسٹیبل، 7 کانسٹیبلان کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا، جبکہ 1 سب انسپکٹر، 3 کانسٹیبلان کو محکمہ سے جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا۔ اسی طرح 1 انسپکٹر، 1 سب انسپکٹر، 1 ہیڈ کانسٹیبل کی عہدہ میں تنزلی کر دی گئی۔ پولیس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تادیبی کارروائی کے دوران ضلع کے متعدد افسران اور اہلکاروں کی ترقی روکے جانے، انکریمنٹس کم کرنے اور سروس کاٹے جانے جیسے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 511458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511458/2015-غفلت-برتنے-پر-سرگودہا-پولیس-کے-778-اہلکاروں-کو-سزائیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org