0
Saturday 9 Jan 2016 23:45

پاکستان تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم کھرمنگ کے رہنماوں کی صوبائی حکومت پر کڑی تنقید

پاکستان تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم کھرمنگ کے رہنماوں کی صوبائی حکومت پر کڑی تنقید
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کھرمنگ اسکردو کے رہنماء امجد زیدی نے اور ایم ڈبلیو ایم اسکردو کے رہنماء ڈاکٹر کاظم سلیم نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت کے باعث نظام کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، تمام اداروں میں مسلم لیگی گھس گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی اقبال حسن اور سابق پارلیمانی سیکرٹری ایک سکے کے دو رخ ہیں، دونوں کی سیاست میں کوئی فرق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، اقرباء پروری اور لوٹ مار پہلے دور حکومت سے بڑھ گئی ہے۔ ہم کرپشن کے خلاف پچھلے کئی عرصے سے میدان عمل میں ہیں، ہم نہیں چاہتے ہیں کہ ادارے کرپشن کا گڑھ بن جائیں۔ کرپشن پر فوری قابو نہ پایا گیا تو ہم شدید مزاحمت کریں گے، احتجاج بھی کریں گے اور عدالت میں بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ میں ٹھیکے پسند نا پسند کی بنیاد پر دئیے جارہے ہیں۔ کھرمنگ میں فلڈ کی سکیمیں ان مقامات پر دی گئی ہیں جہاں کوئی سیلاب آیا ہی نہیں ہے، مگر مسلم لیگ نون کے امیدوار کو سپورٹ کرنے والے ٹھیکیداروں کو غیرقانونی طور پر ٹھیکے دیئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 511498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش