QR CodeQR Code

سعودیوں کی آمد کا سلسلہ جاری نائب ولی عہد آج پاکستان پہنچیں گے

10 Jan 2016 09:19

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق اپنے دورہ پاکستان میں سعودی وزیردفاع 34 ملکی فوجی اتحاد میں پاکستان کے ممکنہ کردار کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھائیں گے جب کہ اس دوران ایران کیساتھ کشیدگی پربھی بات ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان آج پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں وہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف سمیت وفاقی وزرا سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورہ پاکستان میں سعودی وزیردفاع 34 ملکی فوجی اتحاد میں پاکستان کے ممکنہ کردار کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھائیں گے جب کہ اس دوران ایران کیساتھ کشیدگی پربھی بات ہوگی۔ برطانوی جریدے کو انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان جنگ تباہی کا آغاز ہوگی اور ریاض اس جنگ کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا یہ ایک ایسامعاملہ ہے جس کی ہم کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتے اورجوکوئی بھی جنگ کی شے دے رہا ہے اس کا ذہنی توازن درست نہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیرنے بھی جمعرات کو پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کی تھیں جب کہ اس دوران سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی، سعودی عرب کی سربراہی میں دہشت گردی کیخلاف فوجی اتحاد اور اس میں پاکستان کے ممکنہ کردار سمیت دیگر علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 511544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511544/سعودیوں-کی-ا-مد-کا-سلسلہ-جاری-نائب-ولی-عہد-ا-ج-پاکستان-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org