QR CodeQR Code

محکمہ صحت سندھ میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

10 Jan 2016 20:03

اسلام ٹائمز: 15-2014ء کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایک برس کے دوران محکمہ صحت کیجانب سے صرف ادویات کی خریداری میں 71 کروڑوں روپے کے خلاف ضابطہ اخراجات ظاہر کئے گئے، اسکے علاوہ مختلف معاملات میں 64 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں، جن کے نا تو ٹینڈر جاری کئے گئے، اور نہ متعلقہ حکام سے منظوری لی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ میں ایک برس کے دوران مختلف معاملات میں ڈیڑھ ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15-2014ء کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایک برس کے دوران محکمہ صحت سندھ کی جانب سے صرف ادویات کی خریداری میں 71 کروڑوں روپے کے خلاف ضابطہ اخراجات ظاہر کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ مختلف معاملات میں 64 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں، جن کے نا تو ٹینڈر جاری کئے گئے، اور نہ ہی قانون کے مطابق متعلقہ حکام سے منظوری لی گئی۔ سالانہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق سکھر میڈیکل کالج میں کنسلٹنٹ کی خلاف قانون تقرری کے قومی خزانے کو ایک کروڑ 92 لاکھ کا ٹیکہ لگایا گیا۔ ایسے ڈاکٹروں کو تنخواہوں اور دیگر مراعات کی مد میں 30 لاکھ روہے دیئے گئے، جو کہ ایک سال سے اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہی نہیں ہوئے، اور تو اور لیاری کے جنرل اسپتال کی مرمت اور بنیادی سہولیات کی بہتری کیلئے 27 لاکھ روپے کا بل بنایا گیا، لیکن جب ٹھیکیدار سے اس کے دستاویزی ثبوت مانگے گئے، تو وہ بھی فراہم نہیں کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 511559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511559/محکمہ-صحت-سندھ-میں-ڈیڑھ-ارب-روپے-سے-زائد-کی-کرپشن-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org