0
Sunday 10 Jan 2016 20:14

الیکشن کمیشن کراچی کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے اتخابات میں تاخیر کر رہا ہے، فاروق ستار

الیکشن کمیشن کراچی کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے اتخابات میں تاخیر کر رہا ہے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے اتخابات میں تاخیر کی جا رہی ہے اور مسلسل نومنتخب امیدواروں کے حق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو فعال بنانے کے بجائے غیر فعال کر دیا گیا ہے، اور کراچی کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخابات میں غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ یکم جنوری 2016ء سے ہی منتخب نمائندے اپنا کام شروع کر دیں، لیکن منتخب بلدیاتی نمائندوں کے حقوق پر مسلسل ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، اور ابھی تک بلدیاتی ادارے اور حکومت صرف کاغذ پر ہیں، کام شروع نہیں ہو سکا، سپریم کورٹ کو چاہئے کہ وہ اس ساری صورتحال کا نوٹس لے۔

فاروق ستار نے کہا کہ کچھ حلقوں میں رہ جانے والے انتخابات بھی نہیں کرائے جا رہے، الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کے انتخابات، اور چیئرمین و وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے شیڈول کا فوری اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابی اداروں کے شیڈول میں تاخیر سے لگتا ہے کہ ابھی بھی 9 ماہ اور لگیں گے، ایڈمنسٹریٹر اور وزیر بلدیات کے دو ماہ میں کئے گئے اخراجات غیر قانونی ہیں۔ متحدہ رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وزیر بلدیات کی جانب سے کراچی میں کاغذی طور پر صفائی مہم کا اعلان کیا گیا، انہیں کراچی کے بلدیاتی معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 511564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش