0
Sunday 10 Jan 2016 23:11

آئینی حیثیت کے تعین میں بلتستان کیساتھ نااںصافی ہوئی تو برداشت نہیں کریں گے، فدا ناشاد

آئینی حیثیت کے تعین میں بلتستان کیساتھ نااںصافی ہوئی تو برداشت نہیں کریں گے، فدا ناشاد
اسلام ٹائمز۔ قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر کے اس بیان سے بلتستان کے عوام میں غم و غصہ اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گلگت اور دیامر کے عوام کو آئینی حقوق دینے اور بلتستان کے عوام کوقومی اسمبلی میں مبصر کی حیثیت دے کر ٹرخانہ چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بلتستان کے عوام کے ساتھ اس قسم کا امتیازی سلوک کبھی نہیں کیا جائے گا۔ حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر کے بیان کے بعد بڑی تعداد میں لوگ ہم سے رابطہ کررہے ہیں۔ بلتستان کے عوام میں پائے جانے والی تشویش کو دورکرنے کے لئے ضروری ہے کہ وزیراعلٰی فوری طور پر صورت حال کی وضاحت کریں۔ سپیکر جی بی اسمبلی نے کہا ہے کہ میں نے وزیراعلٰی کو پیغام پہنچادیا ہے کہ وہ جماعت اسلامی کے امیر کے بیان سے پیدا ہونے والی صورت حال کا نوٹس لے اور بلتستان کے عوام کو مطمئن کرنے کے لئے صورتحال کی وضاحت کرے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ 68 سال سے اپنے آئینی حقوق سے محروم چلے آرہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم نوازشریف گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کریںگے اور آئینی حیثیت کا تعین کرتے ہوئے بلتستان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا تو ہم اسے برداشت نہیں کریںگے۔
خبر کا کوڈ : 511580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش