0
Monday 11 Jan 2016 00:36

پاگلوں کی باتوں کا جواب دینے کا روادار نہیں، ثناء اللہ

پاگلوں کی باتوں کا جواب دینے کا روادار نہیں، ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی کے اِس بیان پر کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ پہلے بیس افراد کے قاتل تھے اور اب اکیس کے ہوچکے ہیں، رانا صاحب نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاگلوں کی باتوں کا جواب دینے کے روادار نہیں، گزشتہ روز فیصل آباد کے فیکٹری ایریا میں گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر چوہدری شیر علی نے رانا ثناء اللہ کو قانون شکن وزیر قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھاکہ انسپکٹر رانا عاطف کو رانا ثناء کے احکامات پر قتل کیا گیا۔ آج اسکے جواب میں رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد کے علاقے ناظم آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کچھ یوں کیا وہ پاگلوں کی باتوں کا جواب دینے کے روادار نہیں۔ یہی نہیں بلکہ صدر آصف علی زرداری کے میاں نواز شریف سے متعلق بیان پرتبصرہ بھی رانا ثناء اللہ کی گفتگو کا حصہ رہا، بولے آصف علی زرداری نے جو بھی سیکھا ہے اس پر کاربند نہیں رہے ،ایسے تندوتیز بیانات کی وجہ سے ہی انہیں بیرون ملک جانا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 511593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش