0
Monday 11 Jan 2016 01:13
سعودی ہٹ دھرمی پاکستان کو شدید خطرات سے دوچار کرسکتی ہے

پاکستان سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بلکہ ایک آزاد ریاست ہے، علامہ ناصر عباس

عالم اسلام کو امت مسلمہ کیخلاف ہونیوالی اس سازش سے آگاہ ہو جانا چاہیئے
پاکستان سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بلکہ ایک آزاد ریاست ہے، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت پاکستان سے وہ نامناسب مطالبات منوانے کے لئے دباو ڈال رہی ہے، جو قومی وقار کے منافی اور وطن عزیز کے مفادات کے لئے سخت نقصان دہ ہیں۔ سعودی ہٹ دھرمی پاکستان کو شدید خطرات سے دوچار کرسکتی ہے۔ سفارتی تعلقات کو سفارتی انداز میں طے کیا جانا چاہیے، پاکستان سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک کی کالونی نہیں ہے بلکہ ایک آزاد ریاست ہے۔ سعودی عرب سے کوئی بھی معاملہ طے کرنے سے قبل پارلیمنٹ اور ملک کی بڑی سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نواز شریف کو ذاتی حیثیت میں کوئی بھی ایسا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی، جس سے ہمارے دیگر مسلم برادر ممالک سے تعلقات متاثر ہوتے ہوں۔ سعودی عرب دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر جو اتحاد تشکیل دینے کی کوشش میں مگن ہے، اس کے اغراض و مقاصد انتہائی خطرناک ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکام اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ سعودیہ کی یہ کوشش امریکہ کی خواہشات کا عملی اظہار ہے۔ عالم اسلام کو امت مسلمہ کے خلاف ہونے والی اس سازش سے آگاہ ہو جانا چاہیئے۔ پاکستان کسی بھی ایسے اتحاد کا حصہ بننے سے گریز کرے جو عالم اسلام کی بجائے دشمنوں کے لئے نفع بخش ہو۔ وطن عزیز اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ہمیں بہت سارے داخلی و خارجی محاذوں کا سامنا ہے۔ اسلام دشمن قوتوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بہت سارے دیگر مسلم ممالک کی سالمیت و استحکام کے خلاف دہشت گرد قوتوں کو متحرک کر رکھا ہے، تاکہ مسلم ممالک داخلی طور پر کمزور ہوں۔ اب وہی استکباری طاقتیں امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے ہمیں آپس میں دست و گریباں دیکھنا چاہتی ہیں۔ یہود و نصاریٰ کے اس ایجنڈے کو دانشمندانہ اور بابصیرت فیصلوں سے شکست دینا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 511597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش