0
Monday 11 Jan 2016 07:26

داریل اور تانگیر کے علاقوں میں طالبان چھپے ہوئے ہیں، حافظ حفیظ الرحمان

داریل اور تانگیر کے علاقوں میں طالبان چھپے ہوئے ہیں، حافظ حفیظ الرحمان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ ضلع دیامر کے علاقے داریل، تانگیر کے پہاڑوں پر کچھ طالبان چھپے ہوئے ہیں اور ہم نے ان سے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کریں اور ہتھیار ڈالیں ہم نے مفرور لوگوں سے کہا ہے کہ اگر آپ لوگوں نے جرم کیا ہے تو جرم کی سزا ملے گی ورنہ ہم انہیں بے جاء نہیں لٹکائیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مفرور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈالیں تو ان کی خدمت کریں گے مفرور لوگوں کی گرفتاری کیلئے جرگہ سے بات چیت چل رہی ہے۔ انشاءاللہ آئندہ ایک دو ماہ بعد مفرور ملزمان کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ داریل تانگیر میں تمام ترقیاتی منصوبے پاک آرمی کے حوالے کر دیئے گئے ہیں ترقیاتی منصوبے فوج کی نگرانی میں بنیں گے انہوں نے کہا کہ داریل تانگیر میں تعلیمی پسماندگی دور کرنے کیلئے وسیع بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جلد دیامر میں تعلیمی پسماندگی دور ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے کچھ علاقے متنازعہ نہیں ہیں انہیں آئینی حیثیت دینے میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ سیاحت کی ترقی کیلئے ہماری حکومت ٹھوس بنیادوں پر کام کر رہی ہے جگہ جگہ سیاحتی مراکز بنائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اقتصادی راہداری کے دو زون بنائے جائیں اور گلگت بلتستان کو اربوں روپے کا فائدہ ہو گا اور علاقے کی تقدیر بدل جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 511614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش