0
Monday 11 Jan 2016 11:57

افغان مفاہمتی عمل کیلئے اسلام آباد میں 4 فریقی مذاکرات شروع

افغان مفاہمتی عمل کیلئے اسلام آباد میں 4 فریقی مذاکرات شروع
اسلام ٹائمز۔ افغان مفاہمتی عمل کے لئے اسلام آباد میں 4 فریقی کورآرڈی نیشن کمیٹی کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ جب کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے تعمیری مذاکرات ضروری ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں افغان مفاہمتی عمل کے لئے 4 فریقی مذاکرات میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، چین اور امریکا کے نمائندے شریک ہیں جو افغانستان میں دیرپا امن اور طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے طریقہ کار وضع کریں گے۔

چار فریقی مذاکرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے، سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی افغانستان میں پائیدار امن ممکن ہے اور دیرپا امن کے لیے تعمیری مذاکرات نہایت ضروری ہیں تاہم واضح اہداف کا تعین امن کے قیام کےلیے اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 فریقی مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے، امید ہے آج گروپ کے کام کرنے سے متعلق قابل عمل فریم ورک بنا لیا جائے گا۔

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد مصالحتی عمل میں طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، مذاکراتی عمل سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی اور چار فریقی مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 511647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش