0
Monday 11 Jan 2016 12:23

گلگت بلتستان میں کچھ قوتیں اقتصادی راہداری منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتی ہیں، اکبر تابان

گلگت بلتستان میں کچھ قوتیں اقتصادی راہداری منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتی ہیں، اکبر تابان
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے صوبائی سینئر وزیر حاجی محمد اکبر تابان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی آپس کی خلفشاری، بیان بازیاں اور تنقیدی اقدامات خطے کے وسیع تر مفاد کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہونگے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے بعد ملک کے تمام صوبوں سمیت ہمسایہ ممالک میں تجارت و فروغ ملے گا اور اس سے خطے میں بڑی سطح پر تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کچھ قوتیں اقتصادی راہداری میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتی ہیں، جسے کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ اقتصادی راہداری کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے خطے کے دشمن ہیں اور انہیں کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ حاجی اکبر تابان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر خطے کے مفادات کے لیے آگے بڑھیں۔
خبر کا کوڈ : 511658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش