0
Monday 11 Jan 2016 13:34

فاٹا کی حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ قبول نہیں کرینگے ،حافظ عبدالمالک

فاٹا کی حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ قبول نہیں کرینگے ،حافظ عبدالمالک
اسلام ٹائمز۔ فاٹا کی حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ قبول نہیں کرینگے، قبائلی عوام کی اکثریت کی رائے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ، موجودہ سسٹم تھانے اور کچہری کے نظام سے بہتر ہے، ایف سی آر سے ظالمانہ شقیں ختم کی جائیں اوربلدیاتی انتخابات کئے جائیں، سابق سینیٹر اور تنظیم اہل سنت والجماعت کے سرپرست اعلیٰ حافظ عبدالمالک قادری کی لنڈی کوتل میں ایک بڑی میلاد کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو۔ تنظیم اہل سنت والجماعت کے سرپرست اعلیٰ اورسابق سینیٹر حافظ عبدالمالک قادری نے لنڈی کوتل شیخمل خیل میں ایک بہت بڑی عید میلاد النبیؐ کانفرنس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ سیرت رسول ؐ اور عشق رسولؐ اپنائے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیؐ کی محافل سجانے سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر اور زندگی پرسکون ہوگی۔ سابق سینیٹر حافظ عبدالمالک قادری نے کہا کہ توحید، رسالت اور روز آخرت پر ایمان ، اسلام اور مسلمانوں کے عقیدے کی بنیادیں ہیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سابق سینیٹر حافظ عبدالمالک قادری نے کہا کہ فاٹا کی موجودہ حیثیت تبدیل کرنے سے پہلے قبائلی عوام اور سنجیدہ حلقوں کی رائے لینا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی پارلیمنٹیرینز کا قومی اسمبلی میں بل جمع کرنا ان کی ذاتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے جبکہ قبائلی عوام یکطرفہ فیصلہ قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی بنائی گئی اصلاحات کمیٹی میں قبائلی اراکین اسمبلی کی مشاور ت شامل ہے قادری نے کہا کہ اس کمیٹی میں قبائلی علاقوں سے سنجیدہ فکر شخصیات کو بھی شامل کیا جائے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایف سی آر سے ظالمانہ شقیں ختم کی جائیں جبکہ قبائلی علاقوں میں رائج نظام ، دستور اور جرگہ سسٹم ملکی قوانین، تھانے اور کچہری کے نظام سے کافی بہتر ہے انہوں نے فاٹا میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے اور بلدیاتی انتخابات کا بھی مطالبہ کیا اس موقع پر میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ وینگ اہل سنت والجماعت کے صدر قاری سید عالم شاہ شینواری نے کہا کہ انکے بزرگوں اور مرشدوں کی جدوجہد اور ان کے رشتہ داروں کی قربانیوں کی بدولت علاقے میں امن کا قیام ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر ایجنسی میں بھر پور انداز میں میلاد کی محافل اور کانفرنسز منعقد کرنا خوش آئند بات ہے اور یہ سلسلہ جاری رہیگا مولانا احسان اللہ جنیدی، مولانا شعیب ، مولانا احمد رضا و دیگر نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 511682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش