QR CodeQR Code

بلدیاتی الیکشن میں شیر کی کامیابی میاں برادران کی عوام دوستی کا نتیجہ ہے، پیر امین الحسنات

11 Jan 2016 14:31

اسلام ٹائمز: بھیرہ ضلع سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ عوام کو صرف مسلم لیگ ن پر اعتماد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے مذہبی امور صاحبزادہ پیر محمد امین الحسنات شاہ نے بھیرہ ضلع سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں شیر کی کامیابی میاں برادران کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ عوام کو صرف مسلم لیگ ن پر اعتماد ہے۔ مسلم لیگ نون کے مقامی رہنما مرزا اظہر حیات کی رہائش گاہ پہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے مذہبی امور نے مزید کہا کہ این اے 64 کو ترقی یافتہ بنانا مشن ہے۔ مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما نے کہا کہ انشاء اﷲ حسب سابق حلقہ این اے 64 اور خاص طور پر پھلروان کی تعمیر و ترقی کے لئے مزید کو شش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایکسپریس اور ہزارہ ایکسپریس کا پھلروان ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ منظور کروانے اور نادرا آفس کو بحال رکھنے کے لئے کردار ادا کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 511692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511692/بلدیاتی-الیکشن-میں-شیر-کی-کامیابی-میاں-برادران-عوام-دوستی-کا-نتیجہ-ہے-پیر-امین-الحسنات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org