QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کیلیے آئینی ترمیم کی سفارش

11 Jan 2016 18:04

صحافی : نادر عباس بلوچ

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق، کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 1 میں ترمیم کے ذریعے گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں صوبہ بنایا جائے جبکہ آرٹیکل 51 میں ترمیم کے ذریعے قومی اسمبلی اور آرٹیکل 59 میں ترمیم کے ذریعے سینیٹ میں نمائندگی دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں صوبہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئین پاکستان میں ترمیم کرنے کی سفارش کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 1 میں ترمیم کے ذریعے گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں صوبہ بنایا جائے جبکہ آرٹیکل 51 میں ترمیم کے ذریعے قومی اسمبلی اور آرٹیکل 59 میں ترمیم کے ذریعے سینیٹ میں نمائندگی دی جائے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی اور سفارشات جلد وزیراعظم نوازشریف کو پیش کر دی جائیں گی۔ کمیٹی نے مزید سفارش کی کہ دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کا عدالتی اسٹرکچر بھی تبدیل کیا جائے اور ہائیکورٹ قائم کی جائے۔ سول سروس اسٹرکچر کو بھی دیگر صوبوں کی طرح ازسر نو تشکیل دیا جائے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سفارشات کی پارلیمنٹ سے منطوری اور گلگت بلتستان میں مردم شماری کے بعد قومی اسمبلی میں نمائندگی کے لیے نشستوں کا تعین کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 511768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511768/گلگت-بلتستان-کو-پانچواں-صوبہ-بنانے-کیلیے-ا-ئینی-ترمیم-کی-سفارش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org