QR CodeQR Code

ملتان میں سوائن فلو سے 2 خواتین دم توڑ گئیں، ایک ہفتے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی

11 Jan 2016 18:33

اسلام ٹائمز: نشتر ہسپتال میں داخل 6 مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 12 مریضوں کے نمونے جانچ کیلئے اسلام آباد بھجوادیے گئے ہیں۔ اسلام آباد سے رپورٹس آنے کے بعد مرض کی تصدیق کی جاسکے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں سوائن فلو کے شبہ میں ہسپتال میں داخل2 خواتین دم توڑ گئیں، ایک ہفتے کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب سوائن فلو کے شبہ میں 7 مریضوں کو داخل کرایا گیا جس کے بعد سوائن فلو کے مریضوں کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی۔ داخل کرائے گئے مریضوں میں سے مظفرگڑھ کی جمیلہ بی بی اور ملتان کی عرفانہ خالد جاں بحق ہوگئیں جبکہ سوائن فلو کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بھی 2 خواتین جاں بحق ہوئی تھیں جس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ نشتر ہسپتال میں داخل 6 مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 12 مریضوں کے نمونے جانچ کیلئے اسلام آباد بھجوادیے گئے ہیں۔ اسلام آباد سے رپورٹس آنے کے بعد مرض کی تصدیق کی جاسکے گی۔


خبر کا کوڈ: 511781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511781/ملتان-میں-سوائن-فلو-سے-2-خواتین-دم-توڑ-گئیں-ایک-ہفتے-ہلاکتوں-کی-تعداد-4-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org