0
Monday 11 Jan 2016 19:07

گوادر بندرگاہ، پاک بحریہ پورٹ کے تحفظ کیلئے مزید 2 بٹالین تعینات کریگی

گوادر بندرگاہ، پاک بحریہ پورٹ کے تحفظ کیلئے مزید 2 بٹالین تعینات کریگی
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے گوادر کی بندرگاہ کو فول پروف بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے پاک بحریہ کی مزید دو میرینز بٹالین تعینات کی جائیں گی۔ یہ میرینز سمندر اور خشکی دونوں جگہوں پر سکیورٹی فراہم کریں گی۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد میرینز بٹالین تعینات کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ اس وقت پاک بحریہ کی ایک میرنز بٹالین گوادر پورٹ کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوی میرینز سمندر اور خشکی دونوں جگہوں پر گوادر پورٹ پر سکیورٹی فراہم کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 511812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش