0
Monday 11 Jan 2016 21:57

لاہور، عسکری ٹین میں کریکر دھماکہ، فائرنگ، فوجی افسر زخمی

لاہور، عسکری ٹین میں کریکر دھماکہ، فائرنگ، فوجی افسر زخمی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ایئرپورٹ کے قریب واقع عسکری ٹین ہاؤسنگ سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اور کریکر دھماکے سے فوجی آفسر شدید زخمی ہو گیا، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق عسکری 10 میں فائرنگ کا واقعہ سوموار کی صبح پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے کیپٹن سعد کے گھر پہلے کریکر پھینکا پھر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے کیپٹن سعد زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلووں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جس کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 511827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش