0
Monday 11 Jan 2016 22:35

ڈاکٹر عاصم کا جناح اسپتال کراچی میں ایم آر آئی اور دماغ کا معائنہ

ڈاکٹر عاصم کا جناح اسپتال کراچی میں ایم آر آئی اور دماغ کا معائنہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو طبی معائنے کیلئے جناح ہسپتال لایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو طبی معائنے کیلئے بکتر بند گاڑی میں کراچی کے جناح ہسپتال لایا گیا، جہاں ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین کی ایم آر آئی کی گئی ہے، اور دماغ کا معائنہ کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی رپورٹس آنے کے بعد مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ معائنے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ڈاکٹر عاصم کو اپنے ساتھ لے کر چلی گئیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ماہر نفسیات ڈاکٹر ہارون نے ڈاکٹر عاصم کے طبی معائنے کے بعد اپنی رپورٹ کہا تھا کہ ڈاکٹر عاصم نفسیاتی مریض بن چکے ہیں، اور وہ خودکشی بھی کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 511838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش