QR CodeQR Code

عدالتی فیصلہ آچکا ہے اب دینی جماعتیں سود کیخلاف تحریک چلائیں، حافظ عاکف سعید کا مطالبہ

11 Jan 2016 23:27

اسلام ٹائمز: ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم اسلامی پاکستان کے امیر کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں اسلامی اصولوں کے مطابق فیصلے نہ کرکے ہم اللہ کے باغیوں کی صف میں شامل ہوچکے ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک میں اللہ کے قوانین کو سپریم بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر تنظیم اسلامی پاکستان حافظ  عاکف سعید نے کہا ہے کہ سودی نظام کے باعث اللہ اور اس کے رسول کے خلاف حالت جنگ میں ہیں، عریانی اور فحاشی کا فروغ ہمارے لئے تباہ کن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرآن اکیڈمی ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر حلقہ جنوبی پنجاب ڈاکٹر طاہر خاکوانی، ناظم اطلاعات راو عمر فاروق اور دیگر بھی موجود تھے۔ حافظ عاکف سعید نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح مغربی نظام کو فساد کی جڑ قرار دے چکے ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل 700 سے زائد قوانین کو غیر اسلامی قرار دے چکی ہے۔ ان کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے اسلامی بنایا جائے۔ مگر یہ سفارشات 20 سال سے کباڑ خانے کی نذر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں اسلامی اصولوں کے مطابق فیصلے نہ کرکے ہم اللہ کے باغیوں کی صف میں شامل ہوچکے ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک میں اللہ کے قوانین کو سپریم بنایا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا تو پھر ہم گناہگار ہوں گے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا وفاقی شرعی عدالت سود کے خلاف فیصلہ سنا چکی ہے۔ مگر اب تک یہ فیصلہ سرد خانے کی نذر ہوچکا ہے۔ انہوں نے دینی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ سود کے خلاف مل کر تحریک چلائیں۔ حکومت 295 سی کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی شق ختم کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہے جسے مذہبی جماعتوں کے دباو پر واپس لے لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 511845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511845/عدالتی-فیصلہ-آچکا-ہے-اب-دینی-جماعتیں-سود-کیخلاف-تحریک-چلائیں-حافظ-عاکف-سعید-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org