0
Monday 11 Jan 2016 23:47

راہداری منصوبے پر تمام جماعتوں اور صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے، خورشید شاہ

راہداری منصوبے پر تمام جماعتوں اور صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں اور صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے کیونکہ اپوزیشن جماعتوں کو راہدری منصوبے کے روٹ پر اعتراضات ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت وقت خوش نصیب ہے جسے ہر طرف سے مدد اور اپوزیشن جماعتوں کا تعاون حاصل ہے لیکن وزیر اعظم ملک میں رہنے کے بجائے بیرونی دوروں پر وقت اور پیسہ برباد کررہے ہیں لہٰذا وہ ملک میں رہ کر مسائل کا حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے اتحاد کے حوالے سے بھی پہلی ترجیحات میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کے لیے سود مند ثابت ہوگا کیونکہ یہ ملکی تاریخ کا اہم منصوبہ ہے لیکن اس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے کیونکہ اپوزیشن جماعتوں کو اقتصادی راہدری منصوبے کے روٹ پر اعتراضات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبے پر حکومتی نااہلی کے باعث غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں ہم اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 511851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش