QR CodeQR Code

سندھ حکومت بلدیاتی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے، الیکشن کمیشن

11 Jan 2016 23:53

اسلام ٹائمز: سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں نو منتخب نمائندے جمعرات کے دن اپنے عہدوں کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کیلئے شیڈول جاری کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو خط لکھا ہے جس میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مخصوص نشستوں کے تناسب کے حساب سے بلدیاتی امیدواروں کی تعداد کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔ سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں نو منتخب نمائندے جمعرات کے دن اپنے عہدوں کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کیلئے شیڈول جاری کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نو منتخب اراکین کے حلف اٹھانے کے لیے پریزائیڈنگ آفیسر کا نام دے چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 511852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511852/سندھ-حکومت-بلدیاتی-مخصوص-نشستوں-کا-نوٹیفکیشن-جاری-کرے-الیکشن-کمیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org