0
Tuesday 12 Jan 2016 02:13
دہشتگردی کیخلاف عالمی ایکشن چاہتے ہیں

مغرب جس بھی بین الاقوامی تنازع کا حصہ بنتا ہے اس میں مزید سنگینی آجاتی ہے، ولادیمیر پیوٹن

مغرب جس بھی بین الاقوامی تنازع کا حصہ بنتا ہے اس میں مزید سنگینی آجاتی ہے، ولادیمیر پیوٹن
اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس باقی دنیا کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنا چاہتا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ مغرب جس بھی بین الاقوامی تنازع کا حصہ بنتا ہے اس میں مزید سنگینی آجاتی ہے۔ پیوٹن نے ایک جرمن اخبار کو دئیے جانے والے انٹرویو میں کہا کہ "ہم سب کو ایک سے خطرات کا سامنا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ یورپ سمیت باقی دنیا میں بھی ان خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے کوششوں کو متحد کریں اور اسی مقصد کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "میں صرف دہشت گردی کی بات نہیں کر رہا بلکہ اس میں جرم، انسانی سمگلنگ، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر عام امور پر تعاون شامل ہوں گے۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ہم اس میں دوسرے ممالک کی ہر بات میں ہاں میں ہاں ملاتے رہیں گے۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ مغرب کی جانب سے ماضی میں عراق اور لیبیا میں کئے جانے والے فوجی آپریشنز کی بدولت ان ممالک اور خطے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، نیٹو کی جانب سے روس کی سرحدوں کی جانب توسیع اور امریکا کی جانب سے ایک میزائل شکن شیلڈ لگانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کی جانب سے یہ توسیع بین الاقوامی تنازعات کو مزید ہوا دینے کی کوشش ہے۔
خبر کا کوڈ : 511898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش