0
Tuesday 12 Jan 2016 14:30

استنبول کے سیاحتی مقام پر دھماکہ، 10 افراد ہلاک 15 زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

استنبول کے سیاحتی مقام پر دھماکہ، 10 افراد ہلاک 15 زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے شہر استنبول کے مرکزی سیاحتی مقام سلطان احمد اسکوائر پر دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی خبر رساں ادارے نے استنبول کے گورنر آفس کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے میں 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئیں جبکہ علاقے کو سیل کر دیا گیا۔ ترکی کی ڈوگن نیوز ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ انتہائی زوردار تھا، جس کی آواز قریبی علاقوں میں بھی سنی گئی۔ دوسری جانب ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی کے مطابق دھماکہ خودکش تھا، تاہم حکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ سلطان احمد اسکوائر استنبول کا مرکزی سیاحتی مقام ہے، جہاں ٹوپ کپی پیلس اور نیلی مسجد (Blue Mosque) بھی واقع ہے۔ گذشتہ برس بھی ترکی میں 2 بڑے دھماکے ہوئے تھے۔ جولائی 2014ء میں شامی سرحد کے قریب دہشتگرد تنظیم داعش کی جانب سے کئے گئے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ گذشتہ برس اکتوبر میں انقرہ میں ایک ٹرین اسٹیشن پر نکالی گئی ایک امن ریلی میں ہونے والے 2 خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے، مذکورہ دھماکے اُس وقت ہوئے جب لوگ ایک امن ریلی میں حصہ لینے کے لئے جمع ہو رہے تھے۔ ریلی کا مقصد کرد علیحدگی پسند گروہ کے خلاف تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرنا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق ترکی کے دارالحکومت استنبول میں سلطان احمد اسکوائر پر خودکش دھماکہ ہوا ہے، جس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ استنبول میں واقع نیلی مسجد کے قریب سیاحتی مقام سلطان احمد اسکوائر پر ایک خودکش حملہ آور نے سیاحوں کے گروپ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتیں لرز اٹھیں۔ واقعے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق زور دار دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، سکیورٹی اداروں نے علاقے کو سیل کر دیا۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق دھماکہ ایک میوزیم کے سامنے ہوا جو استنبول کے مسجد السلطان احمد کے بالکل مقابل ہے، دھماکے کے وقت متعدد سیاح وہاں موجود تھے، آخری اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 10 ہے جبکہ متعددزخمی افراد ہیں۔ ایک ترک صحافی کے مطابق خودکش دھماکا ایک خاتون نے کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 511971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش