0
Tuesday 12 Jan 2016 20:51

کراچی کی سیوریج لائنیں منصوبہ بندی سے بند کرنے کا انکشاف

کراچی کی سیوریج لائنیں منصوبہ بندی سے بند کرنے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے اہم مقامات کی سیوریج لائنیں منصوبہ بندی کرکے بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نامعلوم افراد نے اتوار کی رات 5 سیوریج لائنیں بند کیں، ان سیوریج لائینوں میں ایم اے جناح روڈ، سولجر بازار اور آئی آئی چندریگر روڈ کی لائنیں شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیو کراچی اور اورنگی ٹاؤن میں بھی گٹر لائنیں ایک ہی طریقے سے بند کی گئیں۔ حساس اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مقام پر لائن بند کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مل گئی ہے، دیگر 4 جگہوں کی سی سی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 512063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش