0
Tuesday 12 Jan 2016 21:33

ایران مخالف پریس کانفرنس، 21 میں سے صرف 7 جماعتوں نے شرکت کی

ایران مخالف پریس کانفرنس، 21 میں سے صرف 7 جماعتوں نے شرکت کی
اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ حرمین شریفین پاکستان کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میں ہونے والی "آل پارٹیز کانفرنس" آل سعود کی حمایت میں منعقد کی گئی، جس میں 21 مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی لیکن صرف 7 جماعتوں نے اس کانفرنس میں شرکت کی اور 14 جماعتوں نے ایران کیخلاف کسی بھی قسم کی سرگرمی میں شرکت سے انکار کر دیا۔ کانفرنس میں صرف جماعت اسلامی کے فرید احمد پراچہ، جماعت اہلحدیث کے عبدالغفار روپڑی اور دیگر 4 غیر معروف جماعتوں کے رہنماؤں حسن باری، قاری یعقوب شیخ، مولانا حسین احمد اعوان اور سیف الدین سیف نے شرکت کی۔ اچانک بنائی جانیوالی تحریک تحفظ حرمین شریفین کے چیئرمین علامہ زبیر احمد ظہیر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کا ہر طرح سے تحفظ کرینگے، 15 جنوری کو ملک بھر میں تحفظ حرمین شریفین منایا جائے گا، پاکستان، ترکی، ملائیشیا اور انڈونیشیا کو ایران اور سعودی عرب تنائو کو مل کر حل کرنا چاہیئے، مغربی ممالک نے شام اور عراق کو اکھاڑہ بنا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا مغرب ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت ملت اسلامیہ کیخلاف سازشیں کر رہا ہے، پوری مسلم امہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان عالم اسلام میں واحد ایٹمی طاقت ہے، اس کو اپنا رول ادا کرنا چاہیئے، وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جہنوں نے واضع طور پر کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کا بھرپور دفاع کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا 15 جنوری کو ملک بھر میں تحفظ حرمین شریفین منایا جائے گا اور علماء کرام مساجد میں اسی موضوع پر خطاب کرینگے۔ یاد رہے کہ لاہور کی 21 مذہبی جماعتوں کو دعوت دی گئی تھی، جن میں سے صرف 7 مذہبی جماعتوں نے اس "آل پارٹیز پریس کانفرنس" میں شرکت کی جبکہ دیگر 14 جماعتوں نے ایران سعودی عرب ایشو پر آل سعود کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے اس پریس کانفرنس میں آنے سے انکار کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 512073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش