QR CodeQR Code

علما اور مشائخ نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا، فاروق بہاؤالحق شاہ

12 Jan 2016 22:42

اسلام ٹائمز: بھیرہ میں بین المذاہب ہم آہنگی برائے امن فاؤنڈیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں نئی نسل کو تباہ کرنے کے لئے منظم سازش کے تحت عمل پیرا ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژنل چیف آرگنائزر پیر محمد فاروق بہاؤالحق شاہ نے بھیرہ ضلع سرگودہا میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت کا اتحاد وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ اور اولیاء کا فیضان ہے، اولیائے کرام اور اور علماء کرام نے تحریک پاکستان میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔ حافظ لیاقت علی ضیا کی قیادت میں بین المذاہب ہم آہنگی برائے امن فاؤنڈیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں نئی نسل کو تباہ کرنے کے لئے منظم سازش کے تحت عمل پیرا ہیں، امت مسلمہ کے مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں ہی ممکن ہے۔ مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ برداشت اور رواداری کو فروغ دینا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 512095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512095/علما-اور-مشائخ-نے-قائداعظم-محمد-علی-جناح-کے-ہراول-دستے-کا-کردار-ادا-کیا-فاروق-بہاؤالحق-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org