QR CodeQR Code

بھارت سے بات کرتے وقت کشمیر کے شہدا کو نہ بھلایا جائے، شیخ رشید

12 Jan 2016 23:38

اسلام ٹائمز: عوامی مسلم لیگ ملتان کے وفد سے ملاقات میں مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی غلط کاریاں آپ کو اس وقت یاد آئی ہیں جب رینجرز نے کرپشن کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے مرکزی صدر شیخ رشید احمد سے ایک وفد نے ضلع ملتان کے صدر ملک عتیق الرحمن نے قیادت میں ملاقات کی، ان کے ہمراہ سٹی صدر شیخ عمران صادق، محمد طارق خان اور محمد آصف بلوچ بھی تھے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت سے بات کرتے وقت کشمیر کے شہدا کو نہ بھولا جائے۔ ماڈل ٹاون میں قتل و غارت کے وقت کیا پیپلزپارٹی سو رہی تھی کہ ہم بولے تو جمہوریت کو خطرہ ہو جائے گا۔ آج ماڈل ٹائون کے سانحہ پر مگرمچھ کے آنسو کیوں بہائے جا رہے ہیں۔ حکمرانوں کی غلط کاریاں آپ کو اس وقت یاد آئی ہیں جب رینجرز نے کرپشن کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔ ایک سال کے بعد پھر غذائی قلت سے تھر میں معصوم بچے مرنے شروع ہو گئے ہیں حکمران غیر ممالک فیکٹریاں اور کارخانے لگا رہے ہیں اور دوسروں کو پاکستان کاروبار کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ یہاں کا غریب بے روزگار ہوتا جا رہا ہے مہنگائی سے غریبوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 512112

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512112/بھارت-سے-بات-کرتے-وقت-کشمیر-کے-شہدا-کو-نہ-بھلایا-جائے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org