0
Wednesday 13 Jan 2016 09:49

جنرل راحیل کی مردان میں شہید پرویز خان کے بیٹے سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

جنرل راحیل کی مردان میں شہید پرویز خان کے بیٹے سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ ملٹری سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ کو پنجاب رجمنٹ کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کر دیا گیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان میں منعقدہ تقریب کے دوران انہیں کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل نے پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان کا دورہ کیا۔ بعدازاں آرمی چیف نے سابق فوجیوں، کمانڈرز، جوانوں اور شہدا کے رشتہ داروں سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے نادرا آفس پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے لانس نائیک ریٹائرڈ پرویز خان کے بڑے بیٹے تیمور خان سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 512155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش