QR CodeQR Code

جلال آباد، پاکستانی قونصل خانے کے قریب دھماکا، 2 افراد ہلاک

13 Jan 2016 11:25

اسلام ٹائمز: افغان حکومتی ترجمان کے مطابق خودکش بمبار نے پاکستانی ویزہ کے لیے قطار میں لگے افراد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور خود کو دھماکےسے اڑا لیا۔


اسلام ٹائمز۔ افغان شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب خودکش حملے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان حکومتی ترجمان کے مطابق خودکش بمبار نے پاکستانی ویزہ کے لیے قطار میں لگے افراد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور خود کو دھماکےسے اڑا لیا۔ افغان فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ ایران اور بھارت سمیت کئی ملکوں کے سفارتحانے بھی اسی علاقے میں ہیں۔ دھماکے کےبعد جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ بند کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 512182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512182/جلال-آباد-پاکستانی-قونصل-خانے-کے-قریب-دھماکا-2-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org