0
Wednesday 13 Jan 2016 19:17

اسلام آباد میں اے آر وائی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ

اسلام آباد میں اے آر وائی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ حملہ کی ذمہ داری داعش افغانستان نے قبول کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو آفس کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ملزمان فرار ہوتے ہوئے پمفلٹ بھی پھینک گئے جس میں داعش افغانستان کی جانب سے حملہ کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔ پمفلٹ میں حملہ کرنے کی وجواہات بھی بیان کی گئی ہیں۔ حملے میں اے آر وائے کی ڈی ایس این جی عملے ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 512293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش