QR CodeQR Code

وفاقی حکومت اقتصادی راہداری منصوبے پر صوبوں کے تحفظات دور کرے، شاہ محمود

13 Jan 2016 23:22

اسلام ٹائمز: راولپنڈی میں انصاف اسٹوڈنٹس کے کنونشن سے خطاب کرے ہوئے پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر سعودیہ سے ہمارے اسٹریٹیجک تعلقات ہیں تو ہمسائیہ ملک ایران کے ساتھ پاکستان کی سرحد ملتی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی افسوسناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چونتیس ملکی اتحاد سے جو مسائل آرہے ہیں ان کو حل کیا جائے۔ مرکزی حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر خیبرپختونخواہ سمیت دیگر صوبوں کے تحفظات کو دور کرے۔ راولپنڈی میں انصاف اسٹوڈنٹس کے کنونشن سے خطاب کرے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر سعودیہ سے ہمارے اسٹریٹیجک تعلقات ہیں تو ہمسائیہ ملک ایران کے ساتھ پاکستان کی سرحد ملتی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی افسوسناک ہے۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف تمام معاملہ میں غیر جانبدار ہے۔ حکومت نے خارجہ امور کی کمیٹی کو گذشتہ روزاعتماد میں لیا۔ سولہ تاریخ کو جدہ میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری پاکستان کا حق اور ترقی کی ضمانت ہے تاہم مرکزی حکومت گذشتہ سال اٹھائیس مئی کو کئے گئے وعدے کو پورا کرے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کا فرض ہے کہ وہ تمام صوبوں کے تحفظات کو دور کرے۔۔ شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی کرپشن کرنے والوں کے نام میڈیا میں آچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 512351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512351/وفاقی-حکومت-اقتصادی-راہداری-منصوبے-پر-صوبوں-کے-تحفظات-دور-کرے-شاہ-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org