0
Wednesday 13 Jan 2016 23:41

پشاور، ایم ڈی اور جی ایم سوئی ناردرن گیس کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

پشاور، ایم ڈی اور جی ایم سوئی ناردرن گیس کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے سی این جی اسٹیشنز کی گیس لوڈ شیڈنگ کرنے پر ایم ڈی اور جی ایم سوئی ناردرن گیس کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے گیس اسٹیشنز پرگیس کی لوڈشیڈنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس روح الامین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے عدالتی حکم کے باوجود لوڈ شیڈنگ کرنے پر ایم ڈی اور جی ایم سوئی ناردرن گیس کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا، جبکہ سیکریٹری وزارت پٹرولیم کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔ ہائی کورٹ نے سی این جی اسٹیشنز کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم امتناعی جاری کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 512357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش