0
Thursday 14 Jan 2016 00:08

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے این او سی جاری

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے این او سی جاری
اسلام ٹائمز۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں ہمسایہ ملک چین کے تعاون سے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے این او سی جاری کردی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے صوبائی حکومت اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو گذشتہ ماہ خط لکھا تھا کہ قراقرم یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے شینکیانگ یونیورسٹی چین سے ابتدائی معاملات طے پائے ہیں۔ اس کو حتمی شکل دینے سے قبل انسٹیٹیوٹ کے باقاعدہ قیام کیلئے این او سی جاری کیا جائے۔ جس پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے حال ہی میں باضابطہ این او سی جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تناظرمیں کے آئی یو میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کا قیام گلگت بلتستان کے عوام کیلئے چین کی طرفسے بہت بڑا تخفہ سمجھا جائیگا۔ چینی عوام اور یہاں کے عوام میں صدیوں سے دیرینہ رشتہ ہے اور اس ادارے کے قیام سے یہ رشتہ مزید مضبوط اور مربوط ہوگا۔ اس علاقے میں چینی زبان کے فروغ سے نہ صرف یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ فیضیاب ہونگے بلکہ خطے کے کاروباری افراد اور علم دوست حلقوں کو بھی براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ ابتداء میں چینی زبان میں سرٹیفیکیٹ اور ڈپلومہ کورسز کرائے جائیں گے بعدازاں ڈگری پروگرام شروع کیا جائیگا۔ ان کورسز کو پڑھانے والے سارے چائنیز ماہرین ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 512361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش