QR CodeQR Code

کوئٹہ دھماکے میں‌ شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

14 Jan 2016 08:38

اسلام ٹائمز: نماز جنازہ کے بعد میتیں آبائی علاقوں کو ایمبولنسز کے ذریعے روانہ کردی گئی۔ شہید اہلکاروں میں دس کا تعلق خضدار، ایک کا نوشکی جبکہ ایک کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔ نماز جنازہ کے موقع پر پولیس لائن اور اس کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سیٹلائٹ ٹاؤن بم دھماکے میں شہید ہونے والے گیارہ پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے شرکت کی۔ بدھ کی صبح سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ وزیراعلٰی نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور میتوں کو کندھا بھی دیا۔ صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری بلوچستان، صوبائی سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہید اہلکاروں کو سلامی بھی پیش کی گئی۔ بعدازاں میتیں آبائی علاقوں کو ایمبولنسز کے ذریعے روانہ کردی گئی۔ شہید اہلکاروں میں دس کا تعلق خضدار، ایک کا نوشکی جبکہ ایک کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔ نماز جنازہ کے موقع پر پولیس لائن اور اس کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 512388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512388/کوئٹہ-دھماکے-میں-شہید-پولیس-اہلکاروں-کی-نماز-جنازہ-ادا-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org