0
Thursday 14 Jan 2016 10:52

لوڈشیڈنگ کےخلاف دھرنا سرینگر مظفرآباد روڈ بند

لوڈشیڈنگ کےخلاف دھرنا سرینگر مظفرآباد روڈ بند
اسلام ٹائمز۔ امراساون، کھچاڈولڑی اور گردونواح میں غیرعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹائر جلا کر سرینگر مظفرآباد روڈ کو بند کرنے کے ساتھ دھرنا بھی دیا۔ احتجاج کے دوران دو طرفہ گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ بدھ کی صبح آٹھ بجے لوڈشیڈنگ سے تنگ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مقامی مسلم لیگی رہنماؤں سید تصویر نقوی، خالد ہمدانی، فرمان شاہ، نذر حسین کی قیادت میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین محکمہ برقیات اور حکومت آزادکشمیر کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ کھچا کے مقام پر چار گھنٹے تک مسلسل روڈ بلاک رہنے کے بعد اے سی ہٹیاں بالا انتظامیہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات کیے اور یقین دلایا کہ ایک ہفتہ کے اندر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کر دیں گے جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا۔ اس موقع پر مقامی قائدین کا کہنا تھا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ایک بار پھر سڑکوں پر آئیں گے اور سرینگر مظفرآباد روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 512395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش