QR CodeQR Code

تحریک انصاف کا ایم کیو ایم کی نئے صوبوں کی قرارداد کی حمایت کا عندیہ

14 Jan 2016 12:26

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے بتایا کہ ہم انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہیں، کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے، لیکن متحدہ یا کوئی بھی دوسری سیاسی جماعت اگر لسانی بنیاد پر صوبوں کے قیام کیلئے جدوجہد کریگی، تو پی ٹی آئی اسکی مخالفت کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بدھ کو قومی اسمبلی میں نئے صوبوں کے حوالے سے جمع کرائی جانے والی قرارداد کی حمایت کرنے کا عندیہ دیا ہے، تاہم اس کیلئے یہ شرط ہوگی کہ نئے صوبے انتظامی بنیادوں پر بنائے جائیں۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق انتظامی بنیادوں پر ملک میں نئے صوبوں کا قیام لازمی ہوگیا ہے، آج اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلی مشاورت کی جائے گی، اور پارٹی کے آئین کے مطابق طے کیا جائے گا کہ اس معاملے پر آواز بلند کرنی ہے تو اس کیلئے طریقہ کار کیا اختیار کیا جائے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے بتایا کہ ہم انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہیں، اور چاہتے ہیں کہ مزید صوبے بنائے جائیں، کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے، لیکن ایم کیو ایم یا کوئی بھی دوسری سیاسی جماعت اگر لسانی بنیاد پر صوبوں کے قیام کیلئے جدوجہد کرے گی، تو پی ٹی آئی اس کی مخالفت کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 512405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512405/تحریک-انصاف-کا-ایم-کیو-کی-نئے-صوبوں-قرارداد-حمایت-عندیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org