QR CodeQR Code

ملا عمر کے کراچی میں آپریشن کی خبر بے بنیاد ہے،آئی ایس پی آر

20 Jan 2011 14:40

اسلام ٹائمز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے اس دعویٰ کو مسترد کر دیا ہے،جس میں کہا گیا تھا کہ طالبان افغانستان کے امیر ملا عمر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد پاکستان کی انٹیلی جنس نے کراچی میں ان کے آپریشن کے لئے منتقل کیا تھا


راولپنڈی:اسلام ٹائمز-پاک فوج کے ترجمان نے افغان طالبان کے سربراہ ملا محمد عمر کے کراچی میں علاج کئے جانے سے متعلق بعض میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض ملکی اور غیرملکی میڈیا میں ملا عمر سے متعلق شائع یہ خبر، قطعاً غلط ہے، ترجمان نے کہا کہ ایسی بے بنیاد خبر کا مقصد صرف مذموم مقاصد رکھنے والوں کو مفاد پہنچانا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ طالبان افغانستان کے امیر ملا محمد عمر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد پاکستان کی انٹیلی جنس نے کراچی میں ان کے آپریشن کے لئے منتقل کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 51244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/51244/ملا-عمر-کے-کراچی-میں-آپریشن-کی-خبر-بے-بنیاد-ہے-آئی-ایس-پی-آر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org