0
Thursday 14 Jan 2016 16:01

جھنگ سے نون لیگ کی ایم پی اے راشدہ یعقوب نااہل قرار، دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم

جھنگ سے نون لیگ کی ایم پی اے راشدہ یعقوب نااہل قرار، دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ الیکشن ٹربیونل لاہور محمد رشید قمر نے مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے راشدہ یعقوب کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم دے دیا، راشدہ یعقوب کو بطور ایم پی اے وصول کی گئی تمام تنخواہیں واپس کرنے کا حکم۔ الیکشن ٹربیونل نے پی پی 78 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ پی پی 78 جھنگ سے جماعت اہلسنت (سپاہ صحابہ) کے امیدوار مولانا احمد لدھیانوی سمیت 5 امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے راشدہ یعقوب کیخلاف انتخابی عذرداری کا کیس دائر کر رکھا تھا۔ راشدہ یعقوب پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں، انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت اپنے اثاثے چھپائے اور بینک سے لئے گئے قرضے کی تفصیلات بھی چھپائیں اور اپنے نادہندہ ہونے کے متعلق حقائق الیکشن کمیشن کو نہیں بتائے۔ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبر صوبائی اسمبلی رہنے کی اہلیت نہیں رکھتیں، لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے اور حلقے میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔ الیکشن ٹربیونل لاہور محمد رشید قمر نے تمام حقائق کا جائزہ لینے اور وکلاء کی بحث کے بعد راشدہ یعقوب کے خلاف دائر درخواستیں قبول کرتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی کارروائی کے دوران بھی راشدہ یعقوب کے وکلاء نادہندہ ہونے کے متعلق حقائق ٹربیونل سے چھپاتے رہے۔ الیکشن ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ راشدہ یعقوب بطور ایم پی اے وصول کی گئی تنخواہیں واپس کریں۔ پی پی 78 میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 512463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش