0
Thursday 14 Jan 2016 23:49

پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف رینجرز کی مدد سے آپریشن کا فیصلہ

پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف رینجرز کی مدد سے آپریشن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے اندر سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس آپریشن، رینجرز معاونت کرے گی۔ پنجاب میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی کارروائیوں کے پیش نظر بڑے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، آپریشن میں ضرورت پڑنے پر پاک فوج سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ پنجاب کے اندر سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس آپریشن کریں گی جبکہ صوبائی سرحدوں پر رینجرز اور پیرا ملٹری فورس معاونت کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 512549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش