0
Friday 15 Jan 2016 16:49

شہید ضیاءالدین رضوی کی 11ہویں برسی اتوار کو امامیہ جامع مسجد گلگت میں منائی جائیگی

شہید ضیاءالدین رضوی کی 11ہویں برسی اتوار کو امامیہ جامع مسجد گلگت میں منائی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ گلگت کے زیراہتمام گلگت بلتستان کے عالم مبارز و مجاہد شہید ضیاءالدین رضوی کی گیارہویں برسی پرسوں امامیہ جامع مسجد گلگت میں منائی جائے گی۔ انکی برسی میں گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے جید علمائے کرام شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت میں منعقد ہونے والی برسی میں شہید ضیاءالدین رضوی اور گلگت بلتستان کے دیگر شہداء کے خانوادگان بھی شرکت کریں گے۔ برسی کی تقریب میں گلگت بلتستان میں جاری حکومتی مظالم، جانبدارانہ پالیسیوں اور سینکڑوں شہداء کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف بھی آواز بلند کی جائے گی۔ واضح رہے کہ شہید ضیاءالدین رضوی کا شمار گلگت بلتستان کے صف اول کے علماء میں ہوتا تھا اور ملت جعفریہ کی عملی قیادت آپکے پاس تھی۔ آپ نے پورے خطے میں جہاں ولایت کی ترویج کی وہاں متنازعہ نصاب تعلیم کے خلاف اور حکومتی متعصابہ رویوں کے خلاف تحریک بھی چلائی۔ جنوری 2005ء میں دہشتگردوں نے گلگت شہر میں ہی آپ پر حملہ کر کے  محافظوں سمیت شہید کر دیا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 512598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش