0
Friday 15 Jan 2016 17:50

کرپٹ اور بدعنوانی پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی جائیگی، آئی جی سندھ

کرپٹ اور بدعنوانی پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی جائیگی، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گارڈن ہیڈ کوارٹر کراچی میں پولیس اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کیلئے 3 روزہ میڈیکل کیمپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ قیام امن کیلئے اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اور محکمے میں کسی صورت کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے پولیس اسپتالوں کو مزید بہتربنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 512605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش